• news

فضلِ میراں چوہان 30 ستمبر کو  سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کرینگے

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 30 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔ سلیم ملک  نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 ء کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی ہے۔ کیس کے دونوں فریقین کو سماعت کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن