• news

انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی: بابر اعظم کی گلیمورگن کیخلاف شاندار سنچری 

 لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلش ویٹالٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی گلیمورگن کیخلاف شاندار سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے 62 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 114 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔اس سے قبل بابر اعظم چار میچز میں صرف 58 رنز سکور کر پائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن