اوکاڑہ: بااثر افراد چوری کے 2 ملزم پولیس حراست سے چھڑا لے گئے
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ بااثر افراد چوری کے جرم میں گرفتار ملزموں کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے، بتایا گیا ہے پولیس چوکی تھانہ حویلی لکھا نے چوری کے شبہ میں 2ملزمان جن کے ناموں کی شناخت نہ ہوسکی ہے کو گرفتار کرلیا۔ علاقے کے بااثر افراد نے مداخلت کر کے گرفتار ملزمان کو زبردستی پولیس وین سے اتار لیا۔ پولیس بااثر افراد کے سامنے بے بس دکھائی دی تاہم پولیس تھانہ حویلی لکھا نے واقعہ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔ ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا کا کہنا ہے کہ ملزم قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے تاہم واقعہ کی انکوئری کی جارہی ہے اور شہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں بعداز تفتیش واقعہ کے اصل حقائق سامنے آئینگے۔