• news

چیف سیکرٹری پنجاب نے سول و پولیس افسروں کو میڈیا پر بغیر اجازت بات چیت سے روک دیا 

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سول و پولیس افسران کو میڈیا پر بغیر اجازت کے بات چیت کرنے سے روک دیا ہے۔ اس بارے میں چیف سیکرٹری پنجاب طرف سے ایک لیٹر جو تمام محکموں کے سربراہوں، آئی جی پنجاب، پولیس افسران، کمشنروں اور ڈی سی کو لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ سرکاری افسران و ملازمین الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرکے اپنی رائے کا اظہار کر تے ہیں جو کہ پنجاب سول سرونٹ رولز آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ کوئی بھی ملازم صرف اپنی اتھارٹی کی اجازت سے ہی میڈیا پر بات کر سکتا ہے، سوشل میڈیا پر رائے کا اظہار کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن