پاکستان،بھارت مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کیلئے مثبت سمت میں آگے بڑھیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ(کے پی آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے مثبت سمت میں آگے بڑہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے گذشتہ سال کے اس بیان پر قائم ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ اس تنازعہ پر عالمی ادارے کا موقف اقوام متحدہ کے چارٹر اور قابل اطلاق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذر یعے حل تلاش کرنا ہے۔انہوں نے بدھ کے روز اپنی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا ، "میں اسی لمحے بالکل ویسا ہی بیان دوں گا کہ ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے مثبت سمت میں آگے بڑھیں۔