• news

لاہور: 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بچوں کی خصوصی عدالت نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور میں کم سن بچوں کی خصوصی عدالت نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کرنے والے مجرم رستم علی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں میں بچے، بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کے لیے قانون لانے کا سوچ رہی ہے جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے بھی کیا ہے۔ وزیراعظم زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا کے حامی ہیں۔ حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن