• news

پاک لائنز اکیڈمی نے خضریٰ  اکیڈمی کو 5وکٹوں سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)انٹر اکیڈمیز انڈر 14کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں خضریٰ اکیڈمی نے پاک لائنز اکیڈمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاک لائنز نے مقررہ 35اوورز میں 184رنز بنائے۔ احمد حسین نے 97 اور اریب عارف نے 25 رنز بنائے۔ علی حسن طارق نے 3، سعد  ندیم نے 2، علی حسن بلوچ ، عبید شاہداور بلال انجم نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ خضریٰ اکیڈمی نے ہدف 5 وکٹوںپرپورا کر لیا۔ عبید شاہد نے ناقابل شکست 68، موسی خان نے 55 رنز بنائے۔ احمد حسین اور نوید الحسن نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔ عبید شاہد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن