• news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ‘کرونا ٹیسٹنگ مکمل‘کل سے ٹریننگ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کرنیوالی چھ ٹیموں کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی،سنٹرل پنجاب، خیبر پی کے، ناردرن اور سدرن پنجاب ملتان میں موجود ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں کل ملتان پہنچ جائیں گی، جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے صرف و ہی ملتان پہنچیں گے، ٹیمیں ٹریننگ کا آغازکل اتوار سے دو وینیوز پر کریں گی۔ دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو ں گے، وہ 25 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن