• news

معمولی جھگڑے پر چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 لاہور(نامہ نگار)مصری شاہ انوسٹی گیشن پولیس نے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے بڑے بھائی کو گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ پولیس نے معمولی گھریلولڑائی جھگڑے پر چھوٹے بھائی کو قاسم کوقتل کرنے والے ملزم بڑے بھائی لیاقت علی کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے مطابق ہمسائے کے 2سالہ بچے کے پاخانہ کرنے پردونوں بھائیوں کی بیویوں میں تلخ کلامی ہو گئی تھی۔جس پر  لیاقت علی نے طیش میں آ کر چھوٹے بھائی قاسم علی پر فائرنگ کر دی تھی۔جس کے نتیجے میں قاسم علی سر میں فائر لگنے سے دم توڑ گیا تھا۔  اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ملزم لیاقت علی موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے اور ایک ہی گھر میں اپنی فیملیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن