• news

وارڈنز ایمبولینس کا سائرن سننے پر فوری راستہ کلیئر کرائیں :سی ٹی او

  لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ایمبولینسز،ریسکیو1122 سمیت دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلئیر رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایمبولینس کا سائرن سسنے پر فوری راستہ دیا جائے، وارڈنز کو ہدایات کی ہے کہ ایک چوک ایمبولینس گزرنے پر دوسرے چوک میں موجود وارڈنز کو بذریعہ وائرلیس اطلاع دی جائے،  سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ہسپتالوں کے انٹری، ایگزٹ گیٹس پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، سید حماد عابد کی شہریوں سے بھی فوری راستہ دینے کی ایپل کی ہے اور کہا ہے کہ بروقت طبی مدد ملنے سے قیمتی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن