مانگا منڈی:مزدا سے ٹکر ‘ آئل ٹینکر الٹ گیا
مانگا منڈی(مانگامنڈی ) ملتان روڈ شامکی بھٹیاں کے قریب آئل ٹینکر اور مزدا وین کی ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر الٹ گیا ،جس سے ملتان روڈ پر تیل ہی تیل پھیل گیا،سڑک پر تیل پھیلنے کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں،ملتان روڈ پر سات آٹھ گھنٹے ٹریفک جام رہا جس میں ایمبولینس بھی پھنسی رہیں جبکہ مسافر بسوں اور ویگنوں میں گرمی اور حبس کی وجہ سے بچوں عورتوں اور بوڑھے افراد کا بڑا حال رہا ،موٹروے پولیس،وارڈن پولیس اور ڈولفن پولیس ٹریفک بحال کرنے میں ناکام رہی ،مانگا منڈی چوک میں بھی شدید ٹریفک جام رہا۔شہریوں اور ڈرائیورز نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کو بحال کیا ،بعد ازاں 1122ریسکیو نے کئی گھنٹوں کے بعد سڑک پر پانی بہاکر راستہ صاف کیا ،شہریوں اور مسافروں کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی ناگہانی صورت حال میں ہماری تمام اقسام کی پولیس عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہتی ہے،عوام الناس نے اعلیٰ حکام سے اس واقعہ پر پولیس کی عدم توجہی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔