فیروز والہ:چوری وڈکیتی کی وارداتیں ُ شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیروز والہ (نامہ نگار)ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لوٹ لیا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ ڈاکوئوں نے عبدالرزاق کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات انعامی بانڈ ، نقدی ، لائسنسی اسلحہ لوٹ کر لے گئے چوروں نے ندیم احمد کے گھر داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار کو روک کر نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی۔نا معلوم افراد نے مختلف علاقوں سے چار موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ چوری کر لیا پولیس نے واقعات کی رپورٹ درج کر لی۔