• news

حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ  بنایا جا رہا ہے: عدنان اصغر ہنجرا

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما پی پی 149 سے سیکرٹری اطلاعات کے امیدوار چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومت اور نیب مسلم لیگ ن کی قیادت سے خوف زدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی اوچھی حرکات کی جاتی ہیں۔ یہ مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوششیں ہیں جس کی کارکنان مزاحمت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن