• news

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ یقینی بنائی جائے:اشفاق خان

لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کے حکم پرمحرم الحرام کے آخری جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔مساجد، امام بارگاہوں ا وراہم مقامات کی سکیورٹی سخت جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر تمام ڈویڑنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا اس موقع پر کہناتھا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات پولیس افسران و اہلکارچوکس رہیں،مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔مساجد،امام بارگاہ اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن