بہترین ٹائون پلاننگ کیلیئے تعلیمی اداروں کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے: ابراہیم حسن مراد
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ موجودہ درپیش رہائشی آبادیوں کے مسائل کی بڑی وجہ ماضی میں قصبوں کی ناقص منصوبہ بندی ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو رہائش، ٹریفک اور امن و امان جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ شہر وںکی منصوبہ بندی کی عدم موجودگی اور کراچی جیسے میٹروپولیٹن شہر کی ماسٹر پلاننگ میں ناکامی خراب انتظامیہ کے باعث ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں شہری آبادی تیزی سے اس خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ 2030 تک 250 ملین سے زیادہ لوگ میٹروپولیٹن شہروں میں آباد ہونگے جس کے نتیجے میں گنجان آباد شہر میں ضروریات زندگی کی رسائی غیر مساوی اور مشکل ہوجائیگی۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا بڑ ھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر قابو اور بہترین ٹائون پلاننگ کیلیئے تعلیمی اداروں کو فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ یو ایم ٹی کا ڈیپارٹمنٹ آف سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ٹائون پلاننگ کی بہتری اور ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔