• news

قبر میں مال نہیں‘ اچھے اعمال کام آئیں گے: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے معاشرے اور دنیا میں ہر شخص ہر طریقے سے مال بنانے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے لیکن وہ سب کچھ جانتے اور سمجھتے ہوئے انجان بنا ہوا ہے کہ قبر میں اچھے اعمال ہی کام آئیں گے مال نہیں۔ زندگیوں اور کمائی میں خیرو برکت محض اس لئے ختم ہو گئی ہے کہ ہمیں حلال و حرام کی تمیز نہیں رہی۔ مال و زر کی ہوس نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ ہر طرف پریشانی کا دور دورہ ہے۔ دین سے دوری کے باعث جن راستوں پر ہم گامزن ہیں اس کی کہیں منزل نہیں ہے۔ ناجائز مال کما کر اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے رجحان نے کئی معاشرتی برائیوں کو جنم دے دیا ہے۔ ایک دوسرے کا گلا کاٹنے میں ہمیں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔

ای پیپر-دی نیشن