• news

پیرا گون ریفرنس‘ عدالت نے 2 اکتوبر کو نیب کے گواہ طلب کر لئے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ جمعہ کو خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت پیش ہوئے۔ سعد رفیق ایم این اے پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے عدالت میں حاضری  سے استثنا کی درخواست پیش کی گئی کہ وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے یہ درخواست منظور کر لی۔ وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ طبیعت ناساز ہونے کی بناء پر بیان ریکارڈ نہ کروا سکے۔ ایم ایس سروسز ہسپتال نے قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کروائی۔ 

ای پیپر-دی نیشن