8افسروں کے تقرروتبادلے،محمد طارق قریشی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف تعینات
لاہور(سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 8 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد طارق قریشی ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈی نیشن) لاہور کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف تعینات کر دیا۔جبکہ عامر احمد خان ڈائریکٹر سٹیٹ اوقاف سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر امان انور قدوائی کو ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈی نیشن ) لاہور تعینات کر دیا گیا ہے عباس رضا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں سید نظارت علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات تعینات کردیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر افسران شوزیب سعید کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خزانہ پنجاب اورنوید احمد چوہدری کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے وہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (NSPP) میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔