آصف زرداری نے 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار سے زائد ٹیکس ادا کیا: ترجمان کا مؤقف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری سال 2018ء کے جاری کردہ ٹیکس اعدادوشمار کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ آصف زرداری نے 2018ء میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے صرف انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے جب کہ انہوں نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی مد میں بھی ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 335 روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ یوں سال 2018ء میں آصف زرداری کی ادا کردہ مجموعی ٹیکس کی رقم 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار 64 روپے بنتی ہے۔