• news

چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں:چینی سفیر

واشنگٹن(اے پی پی) امریکہ میں چینی سفیر زوئی تیان کائی نے سابق امریکی وزیر خزانہ ہنری پالسن کی میزبانی میں ہونے والے ڈائیلاگ ود پالسن نامی مذاکرے میں شرکت کی۔ چینی سفیر نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی روایات، سیاسی اور معاشی نظاموں میں فرق کی وجہ سے چین اور امریکہ کے مابین اختلافات ناگزیر ہیں۔ تاہم چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ان کے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں، اگر دونوں فریقوں کی سیاسی خواہش ہو تو چین اور امریکہ میں تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے چین کی پالیسی واضح ، مستقل اور مربوط ہے، محاذ آرائی کے بجائے چین ہمیشہ امریکہ سے تعمیری اور باہمی تعاون کے تعلقات کی توقع کرتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن