تفتیشی افسر نہ بتا سکے نواز شریف کے وارنٹ پر عملدرآمد ہوا یا نہیں: تحریری فیصلہ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ،، پاکستان ہائی کمشن کے زریعے نواز شریف کے وارنٹ لندن رہائش گاہ بھجوائے گئے، وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، تفتیشی افسر یہ نہیں بتا سکے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔