• news

ملکہ برطانیہ نے ہاروی وائنسٹن  سے اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا

لندن(نیٹ نیوز)ملکہ برطانیہ نے خواتین کے ’ریپ‘ الزامات ثابت ہونے کے بعد ہولی وڈ پروڈیوسر 68 سالہ ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا۔ہاروی وائنسٹن رواں برس مارچ سے ایک خاتون کے ریپ کے الزام میں 23 سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔علاوہ ازیں ہاروی وائنسٹن کے خلاف امریکا کی متعدد ریاستوں میں ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے فوجداری مقدمات کی سماعت ہونا ابھی باقی ہے۔ جبکہ ان کے خلاف لاس اینجلس سمیت متعدد شہروں کی عدالت میں انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات زیر التوا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن