• news

پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی  ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایک سے دو روز میں اجازت نامہ متوقع ہے جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی ۔ 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا تھا۔پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہوکر رہ گیا تھا ۔اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے ۔مزید پروازوں کیلئے تیاری کرلی ہے اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے دستیاب ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن