پاکستان نے کرونا کیخلاف کامیاب حکمت عملی سے نام پیدا کیا، منیر اکرم
نیویارک( آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کیخلاف کامیاب حکمت عملی سے نام پیدا کیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام میڈیا کے لیے ایک غیر رسمی تقریب ہوئی جس میں مستقل مندوب نے جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ رواں سال جنرل اسمبلی کا سیشن ہائبرڈ ہو گا،سر براہان کی تقریر ویڈیو لنک کے ذریعے نشر کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان مختلف فورمز پر اپناموقف بھرپور انداز میں پیش کرے گا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کشمیری جدوجہد پر پاکستان کا موقف ایک بار پھر پیش کریں گے، وزیراعظم اسلامو فوبیا جیسے اہم مسائل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔وزیراعظم فائنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ سے بھی خطاب کریں گے، بائیو ڈائیورسٹی سمٹ سے بھی وزیراعظم 30 ستمبر کو خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستان نے کرونا کے خلاف کامیاب حکمت عملی سے نام پیدا کیا۔