صدارتی الیکشن‘ 4 امریکی ریاستوں میں ’’ابتدائی ووٹنگ‘‘ شروع
واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک) امریکہ میں 3 نومبر کے صدارتی انتخاب کے لئے ’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ چار ریاستوں ورجینیا‘ منی سوٹا‘ ساؤتھ ڈیکوٹا اور وائیومنگ میں ’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ چار ریاستوں میں لوگوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم اس موقع پر سماجی فاصلے کے ساتھ ماسک کی پابندی کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار ہیں جبکہ ان کے حریف امیدوار جوبائیڈن ہیں جنہیں ڈیموکریٹس نے صدر کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ ’’ارلی ووٹنگ‘‘ ایسے لوگوں کو باآسانی ووٹ ڈالنے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے جو انتخابات کے روز ووٹ کاسٹ نہ کر سکتے ہوں یا وہ طویل قطاروں سے بچنا چاہتے ہیں۔ ایک ریاست میں جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے۔