• news

پرویز الٰہی‘ کامل آغا سے ملاقات‘ عثمان کھرل ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا سے جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رہنما معروف سیاسی شخصیت رائے عثمان خان کھرل سابق ایم پی اے پی پی 56 جڑانوالہ نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا، رائے عثمان کھرل سابق ایم این اے رائے عارف حسین کھرل کے صاحبزادے ہیں۔ سید شعیب شاہ نواز شاہ، سابق چیئرمین رائے محمد فاروق، ناصر علی جپا، ملک شاہد اعوان نمبردار، میاں ارشد حسین نیکوکا رہ، ملک مبشر کھو کھر ایڈووکیٹ،  رائے محمد منشاء کھرل اور آصف چٹھہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی نے بھی ملاقات کی،  انہوں نے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے تحصیل چیئرمین کیلئے لیاقت عباس بھٹی کو نامزد کرنے کا اعلان کیااور انہیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے گرین سگنل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ رائے عثمان خان کھرل نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ آپ کا دور سنہری دور تھا آج بھی زراعت، صحت، تعلیم اور 1122 جیسے عوامی فلاحی منصوبوں سے فیضیاب ہونے والے آپ کو دعائیں دیتے ہیں، دیہاتوں میں جتنے ترقیاتی کام چودھری پرویزالٰہی کے دور میں ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی پرویزالٰہی کو یاد کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن