• news

سندھ ہائیکورٹ نے خودکشی کا بڑھتا رجحان روکنے کیلئے کمشن بنانے کا حکم دیدیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے خودکشی کا بڑھتا رجحان اور روک تھام کیلئے کمشن بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو ایک ہفتے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے کہا کہ کمشن میں ماہر نفسیات‘ سول سوسائٹی کے نمائندے شامل کئے جائیں۔ کمشن کے ارکان خودکشی کے بڑھتے رجحانات والے علاقوں کا دورہ کریں۔ عدالت نے کمشن کے قیام کے تین ماہ بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن