• news
  • image

ـــ''سچ تو یہ ہے''! 

ڈاکٹر صفدر محمود کی نئی کتاب ''سچ تو یہ ہے'' جو 238 صفحات پر مشتمل قیمت 600 روپے با اہتمام علامہ عبدالستار عاصم اور فاروق چوہان قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ فون نمبر- 03000515101 کے زیر اہتمام  شائع ہو گئی ہے اس سے قبل تحریک پاکستان  اور قائداعظم پر لاتعداد کتابیں اشاعت کا حصہ بنتی رہی ہیں لیکن یہ کتاب ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے اس کتاب میں ڈاکٹر صفدر محمود نے قائد اعظم اور تاریخ پاکستان کے حوالہ سے پاکستان کے نظریاتی مخالفین کے بے بنیاد من گھڑت الزامات اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کا موثر انداز میں رد کرتے ہوئے اور حقائق کو مسخ کرنے والوں کو تاریخی شواہد کی بنیاد پر مدلل جوابات دیے ہیں۔ اس کتاب کا مقصد تاریخ پاکستان کو مسخ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانا اور قائداعظم سے قوم کو بدظن کرنے والوں کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا ہے اور تاریخ پاکستان کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کا تحقیق سے ازالہ کیا گیا ہے مذکورہ کتاب طلبہ،اساتذہ، تاریخ پاکستان اور تحریک پاکستان میں دلچسپی رکھنے والوں اور سیاست دانوں کے لیے دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔
 تاریخ پاکستان سے دلچسپی رکھنے والا صاحب علم طبقہ ڈاکٹر صفدر محمود کی عالمانہ اور محققانہ کاوشوں کواچھی نگاہ سے دیکھتا ہے آپ کی بیس سے زائد کتب  میں سے کئی کتابوں کا جرمن، عربی، ازبک، سندھی اور چینی زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے ان کی کوششوں اور تاریخِ پاکستان پر ان کی گہری  محققانہ نظر کی بدولت انہیں ماہر امور پاکستان سمجھا جاتا  ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں لیکچر کے لئے بلائے جاتے رہے اور بین الاقوامی اعلی معیار کے علمی و ادبی جریدوں میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں  تاریخ کے شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں 1997 میں آپ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن