سابق شوہر سے بچے کی ملاقات نہ کرنے کیخلاف درخواست ‘عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو بچے سمیت طلب کر لیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) فیملی عدالت نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول گیلانی کے خلاف سابق شوہر کی بچے سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی کے نواسے کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات کی درخواست پر جواب نہ دینے پر فضہ بتول کے بیٹے کو طلب کیا ہے جج افضل بیگ نے خرم خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 28 ستمبر کو بیٹے اسفر خان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔فضہ بتول گیلانی کے سابق شوہر خرم خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق اہلیہ نے بیٹے سے ملاقات نہیں کرائیں۔