• news

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے گریڈ 20 کے افسر عابد خان کی خدمات پنجاب کے حوالے 

اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان سے) اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 7 نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان (PSP) گریڈ 20 کے  افسر ڈاکٹر محمد عابد خان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔ انہیں فوری طورپر پنجاب کی صوبائی حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسی گروپ کے گریڈ 18 کے  افسر میاں آفنان امین نے 16جولائی 2020 سے اپنے عہدے (او ایس ڈی) کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ او ایم جی گروپ کے گریڈ 17کے آفسرسمیع الحق سیکشن آفسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔ وہ اس سے پہلے محکمہ موسمیات ڈویژن میں ایس او کام کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن