• news

  سعودی عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے سی ای او پی آئی اے کا نوٹس

لاہور( این این آئی )چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے پی آئی اے کی سعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق کچھ ایجنٹس اور عناصر نے زیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کہ اضافی کرایہ وصول کرناشروع کردیا ہے ، پی آئی اے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسز 84000روپے ہے ، پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ری اکاموڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے ،کوئی بھی ایجنٹ چار سے پانچ ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا جو کہ 84000 کے کرائے میں شامل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کہ مسافر ٹکٹ کی خریداری کے لئے اس سے زائد ہرگز ادائیگی نہ کریں اور اگر کوئی اس سے زیادہ طلب کرتا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے کو care@piac.aero پر رپورٹ کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن