• news

سیالکوٹ‘ گجرات‘ گوجرانوالہ‘ وزیر آباد کیلئے مشترکہ ایکسپوسنٹر بنانے پر اتفاق 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی گجرات میں ایوان صنعت و تجارت میں عہدیداروں سے ملاقات ہوئی۔ وزارت تجارت اعلامیہ کے مطابق سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور وزیر آباد کیلئے مشترکہ ایکسپو سنٹر کے قیام پر اتفاق کیا۔ ایکسپو سنٹر کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔ پنکھوں‘ فرنیچر اور پارٹی کی صنعتوں کے نمائندگان سے بات ہوئی۔ مشیر تجارت نے کہا برآمدات کے فروغ کیلئے مصنوعات میں جدت لانے اور نئی منڈیوں تک رسائی کی ضرورت ہے۔ میک ان پاکستان پر عملدرآمد اور برآمدات پر منحصر کرنے سے ہی معیشت بہتر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن