• news

امریکی سفارتکاروں کا دورہ تائیوان‘ چین کی فوجی مشقیں 

ہنوئی (نیٹ نیوز) ابنائے تائیوان کے قریب چین نے ایسے وقت پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے جب  تائی پے میں امریکی سفارتکاروں کا ایک وفد تین روزہ دورے پر موجود ہے امریکا اور تائیوان کے درمیان برورز جمعہ 18 ستمبر کو اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس شروع ہوا جو ممکنہ طور پر چینی ناراضگی اور ان مشقوں کا سبب بنا چین نے گزشتہ تائیوان کے قریب بری فوج کی مشقیں شروع کر دیں ہیں جبکہ بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے مشقیں کی گئی تھیں تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ چین کے اٹھارہ طیاروں نے جزیرے کے اوپر سے گزرتے ہوئے اپنائے تائیوان کے حساس راستوں کو عبور کیا تائی پے حکومت کے مطابق تائیوانی فورسز ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن