راشد لنگڑیال کو ڈ ی جی راوی ریور اتھارٹی تعینات کرنے کی سمری ارسال
لاہور( این این آئی)سینئر بیورو کریٹ راشد لنگڑیال کو ڈائریکٹر جنرل راوی ریور اتھارٹی تعینات کرنے کی سمری ارسال کر دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے راشد لنگڑیال کا انٹر ویو کرنے کے بعد بطور ڈی جی راوی ریور اتھارٹی تعینات کرنے کی ہدایت کی ۔ راشد لنگڑیال کی تعیناتی کیلئے باضابطہ سمری ارسال کرد ی گئی ہے۔