گجرات: موبائل سموں کی تیاری اور جعلی رجسٹریشن کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
گجرات+لالہ موسیٰ (نامہ نگاران)قتل ، اغواء برائے تاوان ، دہشت گردی جیسی سنگین اور نوسربازی جیسی وارداتوں میں استعمال ہونے والی SIMsکی تیاری اور جعلی رجسٹریشن کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ تھانہ ڈنگہ کواطلا ع ملی کہ منگووال کے قریب کچھ لوگ رہائش پذیر ہیں جنکی حرکات و سکنات مشکوک نوعیت کی ہیں۔جس پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر مشکوک افراد کی خفیہ نگرانی کی گئی توانکشاف ہوا کہ پانچ ملزمان جوکہ مختلف طریقوں سے SIMsکی جعلی رجسٹریشن کرتے ہیں اور یہ سمیں جرائم پیشہ اور نوسر باز افراد کو فروخت کرتے ہیں جو بعد ازاں سنگین جرائم جیسے قتل ،ڈکیتی ،دہشت گردی اور نوسر بازی سے بذریعہ کالز رقم بٹورنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان سامان سٹرک پر ہی چھوڑ کر غائب ہو گئے جن میں سے محمدارشاد سکنہ چک لال ڈھڈی اور بشارت علی عرف ببو سکنہ چک ورسیاں ضلع پاکپتن کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 4سم ایکٹیویشن ڈیوائسز ،جاز سم 140 ،جاز IMSE 60 ،4 موبائل فون ،زونگ سم کٹی ہوئی 100 ،زونگ سم نئی 15 ،ٹیلی نار کی IMSE 51 ،ایک پولی تھین بیگ جس میں سیلیکان کی پٹیاں ،پولی تھین گلوز ،ٹریسنگ پیپر ،،ایک عدد پارسل TCS، ،ایک عدد پلاسٹک ڈبی معمولہ پائوڈر برنگ سرخ ،،ایک عدد پولی تھین پیکٹ معمولہ 18 سلیکان پر تیار شدہ فنگر پرنٹس ،USBایک عدد ٹیوب لائٹس بکس برنگ سرخ ،ایک شاپر برنگ نیلا معمولہ قینچی ،کٹر، پیکنگ ،ٹیپ ،ڈائری ،سرخ رجسٹر ،مائوس ،چیک بک ،پرنٹر ،تین عدد کیمکل والی بوتلیں ،،انتخابی فہرستیں ،گینگ بلواسطہ یا بلاواسطہ موبائل کمپنیوں کے ساتھ منسک ہو کر آسانی سے سم ایکٹیویشن ڈیوائسز اور غیر رجسٹرڈ شدہ سمز اور IMSIsحاصل کرلیتے تھے ۔ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ میں رہتے ہیں اور مختلف کاموں مثلاً ڈیوائسز حاصل کرنا ،نادرا ریکارڈ حاصل کرنا ،ووٹر لسٹیں حاصل کرنے کے لئے پیسوں کا لین دین جعلی جاز کیش یا ایزی پیسہ اکائونٹس کے ذریعے کرتے تھے ۔ ملزمان مختلف علاقوں میں کرائے کے مکان حاصل کررہتے ہیں ۔ بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فراست اللہ اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔