• news

بلوچستان کے بعض علاقوں میں گیس سستی کرنے پر اتفاق ہو گیا‘ جام کمال

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بیان میں کہا ہے کہ بروقت‘ شفاف اور معیاری کام کرنا ہمارا عزم اور مقصد ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے یقین دہانی اور تعاون حوصلہ افزاء ہے۔ بلوچستان کے سرد علاقوں میں گیس کے نرخ کی کمی کے معاملے پر اتفاق ہو گیا۔ سوئی گیس فیلڈ کے معاہدے کی توسیع پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تیل و گیس کے ذخائر میں صوبے کے حصے پر پیشرفت ہوئی ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انشا اللہ رواں سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی، وزیر اعلی بلوچستان، صوبے کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان  میں اسد عمر نے کہا  کہ  ہماری خوش قسمتی ہے کے جام کمال صوبے کے وزیر اعلی ہیں جو واقعی صوبے میں ترقیاتی عمل دیکھنا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن