• news

فضل الرحمن کا دوبارہ فون‘  نوازشریف حکومت  مخالف تجاویز سے متفق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  نے   مسلم  لیگ (ن)  کے قائد  میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی کثیرالجماعتی کانفرنس کے ایجنڈے اور تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع  کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے ساتھ  وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب،  سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشنز پر غورکیا۔ دونوں کے درمیان تحریک انصاف حکومت کے خلاف پوری قوت کے ساتھ احتجاج اور جیل بھرو تحاریک چلانے کے معاملات پر مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ مولانا فضل الرحمان  نے دو روز میں دوسری مرتبہ مسلم لیگ (ن)  کے قائد میاں نوازشریف سے رابطہ اور حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن