• news

بلوچستان سے اختر مینگل اور اسرار اللہ زہری اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے  

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچستان کی دو جماعتوں کی قیادت شریک نہیں ہوئی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے قائد سردار اختر جان مینگل اور بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے۔ اس حوالے سے بی این پی مینگل کے سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ حکومت کو آزمایا اب اپوزیشن کو آزمائیں گے۔ اگر اپوزیشن نے بلوچستان کے لئے کچھ کیا تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا سوچ سکتے ہیں۔ اب بھی غیر جانبدار بنچوں پر بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ اپوزیشن کے موقف کی تائید کرتے ہیں تاہم اسلام آباد کے لیے فلائٹ کی عدم دستیابی کے باعث وہ کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن