برطانوی وزیراعظم تنخواہ کٹوتی سے پریشان ،بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے:دوستوں کامؤقف
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دوستوں کا خیال ہے کہ بورس جانسن تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے۔بورس جانسن کی تنخواہ کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ سالانہ ہے، وہ رواں برس کے اوائل میں ایک بچے کے باپ بنے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے دوستوں کا موقف ہے کہ بورس جانسن کے گھر میں ملازمہ بھی نہیں، صفائی کرنے کے لیے ایک ملازم ہے اور وہ اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ اپنے بچے کے لیے آیا کیسے رکھیں؟۔