• news

گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کیلئے ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کے لئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ ہو گا۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آئین کے آرٹیکل ایک اور 51 میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 257 اور 258 میں بھی تبدیلیاں ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن