کامیاب اے پی سی سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئیں:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی کامیاب اے پی سی سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں نوازشریف نے اپنی تقریر میں قوم کی بھرپور ترجمانی کی میاں نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے حکمران پریشانی کا شکار ہیںسابق وزیر اعظم میاں نوازشریف آج بھی کروڑوں دلوں میں بستے ہیں اور پاکستان کے عوام اپنے عظیم قائد سے دلی محبت کرتے ہیں ووٹ کی عزت اور جمہوریت کی بحالی کیلئے مسلم لیگ ن کسی صورت پیچھے نہیں رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیاا س موقع پر صدر سوشل میڈیا ٹیم پنجاب کاشف صابر خان، ناصر محمود کھوکھر،سابق یوسی چیئرمین باؤ محمد فاروق بٹ،رانا بلال نثار، زاہداسلام بٹ، نذیر احمد مغل ودیگر بھی موجود تھے۔