غیر قانونی چلنے والے منی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیز کے 54 مالکان کیخلاف مقدمات
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس آصف نثار ملک نے مختلف علاقوں میں غیغیر قانونی چلنے والے منی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیز کے 54مالکان کخلاف خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس آصف نثار ملک کا کہنا کہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے حافظ آباد ،پنڈی بھٹیاں ،سکھیکی ،ونیکی تارڑ ، جلالپور بھٹیاں سوئیانوالہ اور کوٹ نکہ سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 54دکانداروں اور مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرو ادئیے۔