353افراد کے کرونا ٹیسٹ میں 73 کی رپورٹ نیگٹیو آئی: رحمت اللہ ثاقب
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ ،طلباء اور دیگر اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر اب تک 353افراد کے ٹیسٹ کر لیے ہیں جن میں سے 73افراد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹیو آئی ہے جبکہ باقی کی رپورٹس آنا باقی ہے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اساتذہ طلباء اور بالخصوص کینٹین اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کیے جا رے ہیں ۔جبکہ اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالہ سے ٹرینگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور محکمہ صحت کے ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر تمام تعلیمی اداروں میں جا کر اساتذہ کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔