• news

نیب  کے بعد ایف آئی اے نے  بھی شریف خاندان کیخلاف  تحقیقات شروع کر دی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب کے بعد شریف خاندان کے خلاف ایف آئی اے نے بھی کیسز کی تحقیقات شروع کردیں جب کہ حمزہ شہباز کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت بھی حاصل کر لی ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق  ایف آئی اے نے شریف خاندان کی ملکیت، العریبیہ شوگر ملز، رمصان شوگر ملز اور شریف فیڈ اور ڈیری ملز کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف آئی اے نے پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اسے حمزہ شہباز کا  جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایف آئی اے  اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جیل میں  بیان ریکارڈ کرنے  کی اجازت  طلب کی تھی۔ درخواست میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا تھا کہ حمزہ شہباز العربیہ، رمضان شوگر مل سمیت دیگر کمنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔ کیس کی تفتیش میں حمزہ شہباز  کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن