• news

بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات  جنرل باجوہ سے اظہار تشکر ہٹ دھرم بھارت نے سکھوں کو روکدیا 

 اسلام آباد (این این آئی) بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا ہے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ پاکستان نے کرونا وائرس کے بعد انتظامات مکمل کر کے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق دو خطوط بھی بھارت کو لکھے تھے۔ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی برسی کی تقاریب  شروع ہو گئی ہیں۔  بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے کرونا وائرس کے بعد انتظامات مکمل کر کے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق دو خطوط بھی بھارت کو لکھے تھے۔ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی برسی کی تقاریب آج سے شروع ہو رہی ہیں۔ کرتار پور میں تقریبات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جن کو انتہائی احترام کی نگاہ سے ایک ہیرو کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور ان کے ساتھ اظہار تشکر کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن