وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام شریک تھے۔ اس موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی۔