• news

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب  14 نکاتی ایجنڈے  پر غور ہوگا

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں کی منظوری دے گی۔ کرونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کی کارروائی کی آٹومیشن پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ ماڈل جیل کی تعمیر کے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم، کنٹونمنٹس ایریا کی درجہ بندی، کنٹونمنٹ بورڈز کے آئین کی منظوری دے گی۔ کابینہ اسلام آباد کے ماحولیاتی ٹربیونل کے چیئر پرسن کی تعیناتی، پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قائم قام چیئرمین کی تعیناتی کیلئے قواعد و ضوابط اور اوگرا کے ممبر آئل کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن