• news

پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،رحمان ملک

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) اسوقت جب تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بے پناہ مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری واحد قیادت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتے ہیں ،آل پارٹیز کانفرس کا انعقاد بلاول بھٹو زرداری کی دوراندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور انکے قائدین کا بلاول بھٹو زرداری پراعتماد اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہی پاکستان کو درپیش مسائل سے نکالا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کااظہارسینیٹر رحمان ملک ،عامر فدا پراچہ ،چوہدری افتخار احمد اور راجہ محمد علی منہاس نے بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کی تقریب بمقام نیو کٹاریاں پبلک سیکرٹریٹ میں کیا،تقریب کا انعقادسٹی جنرل سیکریٹری پی پی پی چوہدری افتخار احمد کی جانب سے کیا گیا جس میں سینیٹر رحمان ملک اور ترجمان آصف علی زرداری عامر فدا پراچہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر سابقہ ڈپٹی مئیر راولپنڈی راجہ الطاف حسین ،حاجی ظفر اللہ،خواجہ امتیاز ،سردار قدوس، راجہ محمد علی منہاس، شیراز کیانی، راجہ عامر علی ،چوہدری فرخ اسماعیل ،جمیل قریشی ،بنارس چوہدری، راجہ عرفان حیدر، فیصل شاہ ،ذوالفقار احسن ملک، عاصم ڈار ،سید حسن شیرازی، راجہ صلاح الدین، ملک ایوب اختر ،سعید پپا، عمران ڈار، چوہدری بشیر، شیخ نوید، ملک ندیم ،چوہدری آفتاب، راجہ یعقوب، راجہ ناصر، راجہ نجیب اللہ، عباد ریاض ،حاجی دلاور، اقلیتی رہنما پنجاب سہیل اشتیاق، روحیل اشتیاق، طارق غوری ،ملک امانت اور وارڈ کمیٹیوں کے عہدداران و کارکنان نے شرکت کی ،پارٹی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری وفاق پاکستان کی علامت بن چکے ہیں،بلاول بھٹو زرداری ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی اہلیت و صلاحیت رکھتے ہیں،اے پی سی میں تمام سیاسی رہنماوں کی شرکت نے نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کیا ہے،بلاول بھٹو نے ہمیشہ زمہ داری کا عملی مظاہرہ کیا عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں ،پاکستانی عوام سے مظبوط تعلق اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرنا بلاول بھٹو زردرای کو اپنے اسلاف سے ورثے میں ملا ہے ،اس موقع پرسینیٹر رحمان ملک ،عامر فدا پراچہ نے چوہدری افتخار کی جانب سے تیار کردہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی 32پونڈ وزنی سالگرہ کیک رہنماوں و کارکنوں کے ساتھ ملکر کاٹا۔

ای پیپر-دی نیشن