لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد سے پی آئی اے کی فلائٹس آج سعودی عرب جائینگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے آج سے سعودی عرب کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کر دیا تھا۔ سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو 13 پروازوں کی اجازت دی ہے۔