سی پیک کے تحت 8 زرعی تحقیقی مراکز تعمیر کئے جائیں گے: حکام اتھارٹی
اسلام آباد (اے پی پی) چین اور پاکستان سی پیک کے تحت زرعی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت چین پاکستان دو طرفہ سٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری تقویت ملی ہے۔ سی پی کے تحت زرعی تعاون کے تحت 8 زرعی تحقیقی مراکز تعمیر کئے جائیں گے۔ دو طرفہ زرعی تعاون میں دو طرفہ حکومتی (جی ٹی جی) تحقیق اور دو طرفہ کاروبار (بی ٹو بی) دونوں شامل ہوں گے۔